ایرانی قرآنی ٹی وی چینل سے «میں مسلمان بچہ ہوں» پروگرام+ تصاویر

IQNA

ایرانی قرآنی ٹی وی چینل سے «میں مسلمان بچہ ہوں» پروگرام+ تصاویر

6:52 - March 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3511501
تہران(ایکنا) ایام ولادت حضرت صاحب‌الزمان(عج) کی مناسبت سے «میں مسلمان بچہ ہوں» سریز شروع کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پندرہ شعبان اور صاحب الامر(عج) کے ایام ولادت کی مناسبت سے بچوں کے پروگراموں کے ڈایریکٹر زارع‌زاده کا کہنا ہے کہ ایرانی قرآنی ٹی وی چینل سے «میں مسلمان بچہ ہوں» سریز شروع کیا جارہا ہے۔

 

زارع‌زاده نے بچوں کے لیے اس پروگرام کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اس سریز کے دوحصے ہیں اور ایک سو پچاس اقساط تیار ہیں جو قرآنی آیات کے رو سے بچوں کی تربیت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 

قرآن و معارف اسلامی چینل کے ڈائریکٹر کے مطابق بچوں کے امور کے ماہرین، ماہرین نفسیات اور علما کی زیرنگرانی اس سریز کو تیار کیا گیا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ ایران کے اندر اور باہر کے بچے اس سے استفادہ کریں گے۔

 

زارع‌زاده کے مطابق اس سریز میں بچے داستان کے حوالے سے مختلف اہم کردار ادا کریں گے جس سے انکی ذہانت اور تربیت پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سریز «میں مسلمان بچہ ہوں»  سیدمحمد حسینی ، حسینی‌مجد ،حجت‌الاسلام محمدصادق مقدسیان، ماشاالله کوهستانی ، مهدی مقیم کی کاوش سے تیار کیا گیا ہے جو جمعرات سترہ مارچ سے ایرانی وقت کے مطابق چار بجے نشر ہوں گے جب کہ اگلے دن گیارہ بجے نشر مکرر ہوگا، خواہمشند افراد ٹی وی ایپ ٹلویبیون اور چینل کی ویب سائٹ bachemosalman_qtv سے اس کو مشاہدہ کرسکتے ہیں۔/

4042839

 

نظرات بینندگان
captcha