لوکمت پارلیمنٹری ایوارڈ ،اسد اویسی کو بھی اعزاز

IQNA

لوکمت پارلیمنٹری ایوارڈ ،اسد اویسی کو بھی اعزاز

20:06 - March 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3511521
تہران ایکنا: پارلیمنٹ کے 8 ارکان بشمول سینئر کانگریس لیڈر اے کے انٹونی، ترنمول کانگریس لیڈر ڈیرک اوبرین، صدر مجلس اسد الدین اویسی ان ایم پیز میں سے ہیں جنہیں لوکمت پارلیمنٹری ایوارڈ 2022ء کے چوتھے ایڈیشن کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

 قومی آواز نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے 8 ارکان بشمول سینئر کانگریس لیڈر اے کے انٹونی، ترنمول کانگریس لیڈر ڈیرک اوبرین، صدر مجلس اسد الدین اویسی ان ایم پیز میں سے ہیں جنہیں لوکمت پارلیمنٹری ایوارڈس 2022ء کے چوتھے ایڈیشن کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ایوارڈ یافتگان میں بی جے پی کے تیجسوی سوریا اور لاکٹ چٹرجی، آر جے ڈی کے منوج کمار جھا بھی شامل ہیں۔ یہ ایوارڈ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نمایاں مظاہرہ پر 8 مختلف زمروں میں ہر ایوان سے چار، چار ایم پیز کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔ اس کی تقریب 2 سال کووڈ کے سبب منعقد نہیں ہوسکی۔

 

نظرات بینندگان
captcha