نیوز ایجنسی Wdet کے مطابق رمضان بچت بازار کی آرگنائزر فاطمہ صدیقی کا اس بازار کے حوالے سے کہنا تھا کہ کرسمس کے حوالے سے مختلف بازاروں کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن یہاں پر رمضان بچت بازار کا سلسلہ پہلی بار شروع کیا گیا ہے۔
اکثر مسلم خاندان رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر روایتی انداز میں مختلف لباس، اسلامی طرز پر استقبال رمضان کا اہتمام کرتے ہیں۔
اس حوالے سے اج بروز ہفتہ انیس مارچ کو رمضان بچت بازار کا رسمی افتتاح ہوگا جسمیں مخیرین سے فنڈ ریزنگ کی درخواست کی جائے گی۔
مختلف تجار کی جانب سے اسٹالوں میں مختلف قسم کی خوراک اور مہندی وغیرہ لانے کا اہتمام ہوگا۔
صدیقی جو فلوینگ اسکریپ (Flowing Scrip) کمپنی کا مالک ہے اور عربی و انگریزی خطاطی حوالے سے سرگرم عمل ہے انکا کہنا تھا کہ اس بچت بازار کو استقبال رمضان اور مختلف جاب ایجاد کرنے کے غرض سے لگایا جارہا ہے۔
اس بچت بازار کا پیغام یہ ہے کہ ہم یہاں موجود ہیں اور رمضان کو ویلکم کیا جائے گا۔
اس بچت بازار میں بیس قسم کے اسٹال لگانے کا اہتمام ہوگا جنمیں مختلف خوراک، لباس اور دیگر وسایل موجود ہوں گے۔
صدیقی کا کہنا تھا: درست آگاہی پھیلانے سے لگتا ہے کہ مسلمان بارے تصورات بھی درست ہوں گے۔/