نون نیوز ایجنسی کے مطابق آستانہ مقدس امام حسین و حضرت عباس (علیهما السلام) پر دوسری سالانہ شمع فیسٹیول پر ہزاروں عاشقان اهل بیت(ع) نے شرکت کی۔
مذکورہ فیسٹیول کربلا میں مقام صاحب الزمان(ع) پر منائی گیی جہاں عقیدت مندوں کی جانب سے ہزاروں شمعیں جلائی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسی طرز پر عراق شہر سامرا میں بھی عقیدت مندوں نے شمعیں جلا کر عقیدت کا اظھار کیا۔
آستانہ مقدس امام حسین(ع) کے نمایندے علی کاظم سلطان کا کہنا تھا: اس فیسٹیول کو ولادت باسعادت منجی عالم بشریت امام صاحب العصر و الزمان (عج) پر آستانہ حسینی اور آستانہ عباسی کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے اور امام مهدی(عج) کی عمر کی مناسبت سے ہزار اور ایک سو اٹھاسی شمعیں روشن کی گئیں۔/
.