
ایکنا نیوز کے مطابق موساد کے قلب میں ایرانی ہیکرز کے حملے کے حوالے سے صیہونی میڈیا "اسرائیل ٹائمز" کی ویب سائٹ پر صیہونی حکومت کے انٹیلی جنس ادارے کے سابق افسر "یونی بن مناہیم" سے نقل کیا گیا ہے:
اسرائیل ایران محاذ آرائی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اربیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانا اور ڈیوڈ برنا کی اہلیہ کے موبائل فون کی ہیکنگ اس کا ثبوت ہے۔
موساد کے سربراہ کے سیل فون کی ہیکنگ، ڈیوڈ برنا پر دباؤ ڈالنے کے علاوہ، موساد تنظیم کی سیکیورٹی صلاحیتوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
ایران کے سائبر آپریشنز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ تہران اسرائیلی انٹیلی جنس میں دراندازی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فوجی کارروائیوں کے علاوہ دیگر طریقوں سے تل ابیب پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔