ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بین المذاہب ڈائیلاگ مرکز لبنان کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین سیدعلی السید قاسم کو ویٹکن کا باقاعدہ لٹر موصول ہوچکا ہے جس کے مطابق وہ کمیشن کے باقاعدہ رکن نامزد کردیے گیے ہیں۔
اجازت نامہ یا تعیناتی لٹر باقاعدہ ایک تقریب میں پیش کیا گیا جسمیں پاپ فرانسیس کے لبنان میں نمایندہ خصوصی منوسینور جوزف اسپیٹری اور دیگر اعلی حکام شریک تھے۔
لبنان بین المذاہب ڈائیلاگ مرکز نے اس اعزاز پر ویٹکن سنٹر اور تقریب میں شریک شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
رکن بنانے کی تقریب میں وزیر برائے مذہبی امور و سویلایزیشن، اسقف کمیٹی کے سربراہ ماٹیاس چارلزمراد، ویٹکن میری مرکز کے اسٹیفانو شیکین، الازھر کے نمایندے شیخ نادر العقاد سمیت دیگر مذہبی اور علمی شخصیات شریک تھیں۔/