ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق تینوں فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں چودہ سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔
اس سے قبل بھی اسرائیلی فورسز نے چونتیس سالہ فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کیا تھا جس کی شناخت محمد حسن محمد آصف کے نام سے ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کو اعتکاف سے روکنے پر مزاحمتی گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ مسجد الاقصی سے روکنے پر سنگین نتائیج کا سامنا کرنا پڑے گا۔