ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ٹیلی ویژن قرآنی مقابلے عطرالکلام جدہ میں جاری ہیں۔
ایرانی شہر خوزستان کے قاری سيدجاسم موسوی بارہ ٹاپ قرآء مقابلوں کے بعد عطرالکلام کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔
سیدجاسم موسوی نے اس مرحلے میں لیبیا کے عصام عبدالحفیظ الرباعی کو شکست دیکر کوالیفائی کرلیا ہے۔
سیمی فائنل مرحلے میں ٹاپ تھری قرآء کا انتخاب ہوگا۔
عطر الکلام هر روز پانچ بجے سعودی ٹایم کے مطابق نشر کیا جاتا ہے۔
سعودی بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے اکثر ممالک سے ٹاپ قرآء شرکت کرتے ہیں۔
عطر الکلام، مقابلوں میں سعودی کے عادل الكلباني ، لبنان کے محمود احمد العکاوی مصر کے عبدالرافع رضوان الشرقاوي اور مراکش کے عبدالرحيم النبولسي ججز کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔
مقابلے رمضان کے آغاز سے شروع ہوا ہے جنمیں دنیا کے 80 مختلف ممالک سے ۴۰ هزار قرآء شریک تھے۔
سیدجاسم موسوی جو ایران کے مختلف مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر رہ چکا ہے وہ ان مقابلوں میں ایران کی نمایندگی کررہا ہے۔
اس کلیپ میں قاری سیدجاسم موسوی کو مشاہدہ کرسکتے ہیں: