بیلجیم کے شہر «آنورس» میں محفل انس با قرآن + تصاویر

IQNA

بیلجیم کے شہر «آنورس» میں محفل انس با قرآن + تصاویر

9:46 - May 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511775
محفل انس با قرآن کریم کے عنوان سے «قرآن کریم؛ پیغام یکجتہی و امن» نشست یورپی علما کونسل مراکش کے تعاون سے «آنورس» میں منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز کے مطابق  nadorcity.com، ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکز مطالعات اسلامی «جسر الامانه» شهر آنورس(آنتورپ) میں قرآنی محفل منعقد کی گئی جسمیں معروف مقامی قرآء نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔

 

قرآنی محفل کی نشست قاری «شیخ محمد طیب حمدان» کی تلاوت سے شروع ہوئی جس کے بعد علما مراکش یورپی کونسل کے سربراہ شیخ طاهر التجکانی نے خطاب میں فضیلت قرآن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: قرآن حق کی ایسی کتاب ہےجس کو خداوند سبحان نے اپنے پیغمبر گرامی محمد(ص) کا معجزہ قرار دیا اور فرمایا گیا  «لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ» پاک افراد کے علاوہ کوئی اسکو نہیں چھو سکتا (۷۹ واقعه).

 

پروگرام میں مرکز مطالعات اسلامی «جسر الامانه» کے ڈائریکٹر «بن علوش عبدالرحمان» نے خطاب میں کہا: قرآن کریم آشنائی اور یکجہتی کی دعوت دیتا ہے اور نیک کردار اور اخلاق اس کتاب کی ہی دعوت ہے۔

 

مراکش کی یورپی علما کونسل کے ڈائریکٹر عبدالکریم برمضان نے خطاب میں کہا: کونسل نے حفاظ کرام کے حوالے سے کافی کوشش کی ہے اور باقاعدہ شعبہ کھولا گیا ہے۔

 

تقریب کے آخر میں  نمایاں کارکردگی دکھانے والے قرآء اور دیگر افراد میں تحایف پیش کیے گیے اور انکی کامیابی کی دعا کی گیی۔/

 

4053914

نظرات بینندگان
captcha