ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے آج کو عید الفطر کا اعلان کردیا۔
مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی مسجد قاسم خان میں ہوا۔
مسجد قاسم خان میں اعلان کرتے ہوئے مفتی پوپلزئی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا یکم شوال المکرم اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو عیدالفطر ہوگی۔
حیرت کی بات ہے کہ پوپلزئی کے ساتھ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی آج بروز پیر سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلی محمود خان آج گورنر ہاوس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔
خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں بھی مختلف علاقوں سے چاند دیکھنے کے مستند شہادتوں کی بنیاد پرعید کا اعلان کیا گیا۔
قلعہ عبداللہ، مساجد سے اعلان ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد کی شہر آمد۔ژوب ، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ سمیت چمن میں بھی عید کا اعلان ہوگیا، چمن میں بھی عید منائی جارہی ہے۔
بہرحال رواں سال بھی ملک میں دو عیدیں منائی جارہی ہیں جو ایک روایت بن چکی ہے۔/