مسجدالاقصی میں نماز عید آج ہوگی

IQNA

مسجدالاقصی میں نماز عید آج ہوگی

10:05 - May 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3511783
تہران(ایکنا) مفتی اعظم قدس شریف نے شوال کے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نماز عید فطر مسجد الاقصی میں ادا کی جائے گی۔

ایکنانیوز- فلسطین الیوم نیوز کے مطابق مفتی اعظم قدس شریف شیخ محمد حسین نے گذشتہ روز شوال کے چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بروز پیر فلسطین میں عید فطر کا دن ہوگا۔

 

شیخ حسین نے اعلان کیا کہ بروز پیر مقامی وقت کے مطابق ۶:۲۵ صبح عید فطر کی نماز مسجدالاقصی میں ادا کی جائے گی جہاں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس حال میں عید فطر آچکی ہے جہاں صیھونی رژیم نے فلسطنیوں پر سیکورٹی اور اقتصای مشکلات کھڑی کی ہے تاکہ ان ایام میں فلسطینیوں کو مشکلات میں گرفتار رہنے دیں۔

 

اس سے پہلے صیھونی حکام نے اعلان کیا کہ عید استقلال کی مناسبت سے منگل تا جمعہ کو غزہ گزرگاہ اور مغربی پٹی کے راستے بند ہوں گے۔

 

صیھونی حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کے بعد حالات معمول پر آنے کے بعد مذکورہ گزرگاہوں کو کھول دیے جائیں گے۔

 

ویڈیو میں عید کے اعلان کے ساتھ ہی فلسطینیوں کے نعرہ تکبیر کے ساتھ مقبوضہ فلسطین میں دیکھے جاسکتے ہیں۔/

ویڈیو کا کوڈ

 

4054288

نظرات بینندگان
captcha