ایکنا نیوز- جیو نیوز کے مطابق سابق وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خصوصی مراسلہ لکھ دیا اور کہا کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کردیا۔
شیریں مزاری نےخط میں لکھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملزم ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کے خلاف توہینِ مذہب کارڈ استعمال کررہا ہے ۔
اس معاملے پر وزیر مملکت مصدق ملک نے شیریں مزاری کو جواب دیا کہ ’شیریں مزاری کس منہ سے اقوام متحدہ کو عرضیاں لکھ رہی ہیں؟ شیریں مزاری کے خطوط نہیں ’’ہمیں بچاؤ‘‘ کی اپیل اور دہائی ہے ، سیاست چمکانے کے لیے بیرون ملک خط لکھے جارہے ہیں۔