شرح مثنوی تربیتی علوم کا دایرةالمعارف

IQNA

شرح مثنوی تربیتی علوم کا دایرةالمعارف

8:54 - May 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3511841
تہران(ایکنا) محمدتقی جعفری کتاب «شرح مثنوی معنوی» میں قرآنی داستانوں اور مثنوی کے تربیتی نکات کو بیان کرتے ہیں

ایکنا نیوز- کتاب «شرح مثنوی معنوی»، نامور ایرانی دانشور اور فلاسفر محمدتقی جعفری کی کتاب ہے جس کو لندن میں ایرانی اسٹڈی مرکز کے سربراہ سیدسلمان صفوی متعارف کراتے ہیں۔

مثنوی معنوی مولانا (جلال الدین رومی) کی معروف کتاب ہے جو اسلامی عرفان کا ایک روشن ستارہ کہلاتا ہے اور آج مشرق و مغرب میں اسکی مثنوی کی دھوم ہے۔

 

سات صدی میں مثنوی کی مختلف تشریحات

گذشتہ سات سو سال میں مثنوی پر متعدد تفاسیر لکھی گئی ہیں جنمیں تاریخی، معنوی حوالے سے علامی جعفری کی کتاب کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

علامه جعفری مثنوی میں کوشش کرتے ہیں کہ مثنوی کی تعلیمات کو موجود دنیا کی تربیتی تعلیمات کے ہمراہ مقایسہ کریں اور اس میں وہ بطور خاص «ٹولسٹوی» اور «شکسپیر» کے علاوہ ریاضی اور فزکس کے بعض دانشوروں کے آثار کو بیان کرتے ہیں۔

 

شرح مثنوی تربیتی علوم کا دایرةالمعارف

علامہ کی شرض مثنوی کی ایک اور خاص بات قرآن و روایات کے حوالے سے انسانی کی نئی تعریف ہے. علامه جعفری اپنی  تفسیر میں قرآنی کی بنیادی افکار کو مولانا کی نگاہ سے پیش کرتے ہوئے ادبی اور عرفانی علما کے تربیتی امور سے تطبیق کرتے ہیں۔

علامہ کی شرح مثنوی کی ایک اور خاص بات مثنوی کی انسجام اور ترتیب کو بیان کرنا ہے اور علامہ کا ایمان ہے کہ انکی شاعری کو ایک خاص پیرائے سے لکھی گئی ہے اور مثنوی کی داستانوں کا مقصد ایک خاص مفہوم کو پیش کرنا ہے۔

 

علامه محمدتقی جعفری(1925-1998) معروف ایرانی دانشور اور فلاسفر ہے جو ایران کے شہر تبریز میں پیدا ہوئے اور مذہبی تعلیمات تہران اور نجف سے مکمل کیے جب کہ مذہبی علوم کے علاوہ فلسفے اور ادبیات میں بھی خاص مہارت رکھتے تھے اور مثنوی کی شرح اس کی خاص دلیل ہے۔/

کلیدواژه: مثنوی معنوی، محمدتقی جعفری، سلمان صفوی، تربیت اسلامی

نظرات بینندگان
captcha