آستان قدس نیوز کے مطابق ولادت با سعادت امام رضا علیہ السلام کے ایّام میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کے سلسلے میں شہر مشہد مقدس اور صوبائی عہدیداروں کے ساتھ آستان قدس رضوی کے متعلقہ اداروں کے ذمہ داروں کی موجودگی میں رابطہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے نائب متولی جناب مالک رحمتی نے امام رضا(ع) کی ولادت کے دنوں میں جشنوں کے انعقاد پرمتعلقہ اداروں کی مکمل تیاری اور آمادگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عشرہ ولادت امام رضا علیہ السلام کو گذشتہ سالوں کی نسبت زیادہ پرجوش انداز کے ساتھ منعقد کیا جائے تاکہ لوگ کرونا وائرس کی بندشوں کے چند سالوں بعداس خوشی کو اپنے پورے وجود کے ساتھ محسوس کریں۔
جناب رحمتی نے ولادت با سعادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونے والے جشنوں کی اہمیت اورایران کی عوام کے لئے امام رضا علیہ السلام اور آپ کی خواہر گرامی حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی نورانی بارگاہ کی برکات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشہد مقدس کی عوام کے لئے ولادت باسعادت امام رضا علیہ السلام کے ایّام ؛انقلاب اسلامی کی فتح کے ایّام کی طرح شیرین اور خوشگوار ہیں،مسرت و شادمانی کا یہ ماحول پورے ملک میں ہونا چاہئے اور اس کے لئے تمام متعلقہ
اداروں اور عوامی مدد سے شاندار طریقے سے جشنوں کا انعقاد کیا جائے ۔
معاشرے میں علم و معرفت کے فروغ سے سماجی مسائل ومشکلات کا سدّ باب کیا جائے
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات معاشرےکو فکری انحرافات سےبچاتی ہیں اس لئے ان ایّام کے دوران متعلقہ اداروں کی اولین ترجیح عوامی سطح پر معرفت کے اضافہ کے ساتھ مسرت و شادمانی کا ماحول فراہم کرنا ہونی چاہئےتاکہ امام رضا(ع) کی صفات سے آراستہ انسانوں کی تربیت کی جا سکےاوریقین سے کہہ سکتے ہیں کہ امام روؤف حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی طرز زندگی کو اپنانے سے سماجی نقصانات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
’’سب امام رضا(ع) کے خادم ہیں‘‘
جناب رحمتی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں کے اقدامات کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی جانب سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے ایّام کے لئے ’’ سب امام رضا(ع) کے خادم ہیں،کریمانہ خدمت اور عالمانہ جہاد‘‘ کے نعرے کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ کریمانہ خدمت بھی انجام دیں اورجب جہاد بیان کی ضرورت ہوتو عالمانہ طریقے سے اس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے تاکید کی کہ تمام ملکی،صوبائی اورشہری حکام کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے اورسب کو ’’سب امام رضا(ع) کے خادم ہیں‘‘ کے نعرے کے تحت اکھٹے ہوں تاکہ ملک میں وسیع پیمانے پر خدمات دی جا سکیں جس سے امام ہشتم علیہ السلام کے بابرکت وجود سے لوگوں کی مشکلات اور مسائل کم ہوں۔
زائرین کی کثیر تعداد کی میزبانی کے لئے تمام تر امکانات و سہولیات فراہم کی جائیں
انہوں نے اس سال ولادت باسعادت امام رضا علیہ السلام میں مشرف ہونے والے زائرین کی تعداد کے بارے میں کی گئی پیشگوئی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً اس سال حرم امام رضا علیہ السلام میں کثیر تعداد زائرین کی میزبانی کا شرف حاصل ہوگا اس لئے آستان قدس رضوی تمام تر وسائل و ذرائع کو متعلقہ اداروں اور آرگنائزیشنز کی مدد سے بروئے کار لاتے ہوئے زائرین کو ہر قسم کی خدمات فراہم کرے گا۔
جناب رحمتی کے مطابق ان ایام میں آستان قدس رضوی کی جانب سے دو اہم تقریبات ؛جس میں عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی افتتاحی تقریب اور بین الاقوامی بین المذاہب اجلاس کا انعقاد ہوگا جن کا ہدف رضوی تعلیمات اور جدید اسلامی تہذیب کا فروغ ہے۔
حضرت امام خمینیؒ معاشرے میں دین کے کردار کو اجاگر کیا
حرم امام رضا علیہ السلام کے نائب متولی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا اسلام ناب اور شیعہ مکتب کی تعلیمات کی پیاسی ہے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ جدید دور کےجہادی کی حیثیت سے دین کو معاشرے میں زندہ کیا اس لئے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت کے ایام کا پندرہ خرداد اور حضرت امام خمینیؒ کی برسی کے ساتھ ہونا اعزاز کی بات ہے۔
حرم امام رضا(ع) کے متولی کے حکم پر عشرہ کرامت کے لئے مستقل سیکرٹریٹ آفس فعال کیا جائے گا
جناب رحمتی نے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کے حکم پریہ طے پایا ہے کہ صوبائی متعلقہ اداروں کے حکام کے تعاون سے اس سال امام رضا علیہ السلام کی صفات کو متعارف کروایا جائے جس کا ہدف غدیر کے تسلسل میں امامت و ولایت کی تعلیمات کو فروغ دینا ہے اس کے علاوہ امام رضا(ع) کی ولادت کے ایّام کے لئے مستقل سیکرٹریٹ آفس کی تأسیس حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کا دوسرا حکم ہے انشاء اللہ جسے جلد تأسیس کیا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنرآفس،مشہد مقدس کے میئرآفس،مشہد مقدس کے بلدیاتی آفس،کلچرل ورثہ کے ادارہ،ہلال احمر،وزارت خارجہ کے نمائندے،ثقافت و مواصلات آرگنائزیشن،تبلیغات اسلامی آرگنائزیشن،محکمہ اوقاف،ٹی وی،محکمہ ریلوے،مشہد ائیرپورٹ اتھارٹی کے ذمہ داران،ثقافت اور ارشاد اسلامی،ٹریفک پولیس کے عہدیداروں نے شرکت کی اوراپنی اپنی رائے پیش کی۔/