حرم امام رضا(ع) میں یوم ولادت حضرت معصومہ(س) کی مناسبت سے جشن کا انعقاد

IQNA

حرم امام رضا(ع) میں یوم ولادت حضرت معصومہ(س) کی مناسبت سے جشن کا انعقاد

18:32 - June 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511982
یکم ذیقعد جو کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی خواہر گرامی کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ(س) کا یوم ولادت ہے اس مناسبت سے حرم امام علی رضا(ع) میں مختلف پروگراموں اور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

آستان قدس رضوی کے مطابق شب ولادت باسعادت حضرت معصومہ(س) کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی کے صحن پیامبر اعظم میں 6 بجے عصر سے جشن کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں حجت الاسلام والمسلمین راشد یزدی نے خطاب فرمایا اور شعراء اور منقبت خوانوں نے اشعار اور منقبتیں پڑھیں، جشن کو جاری رکھتے ہوئے گلدستہ ھای حرم نامی گروپ مل کر قصیدے پڑھے ، اس کے علاوہ پہلی بار زیارت سے مشرف ہونے والی زائرین کو گفتگو کے لئے دعوت دی گی،کتاب کا مطالعہ،مقابلوں کا انعقاد اور سید مجید بنی فاطمہ کے توسط سے دعائے توسل کی قرائت وغیرہ من جملہ پروگرامز ہیں جنہیں شب ولادت حضرت معصومہ(س) کی مناسبت سے منعقد کئے گئے۔
یوم ولادت حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے موقع پر بوقت عصر ساڑھے پانچ بجے سے سات بجے تک حرم مطہر رضوی کے رواق دارالمرحمہ میں  پندرہ سو بچیوں کی شرکت سے ’’دختران خورشید قاصدک ھای سلام‘‘ کے تحت جشن کا انعقاد کیا جائے گا،اس کے علاوہ حرم مطہر رضوی کے تمام صحنوں،رواق کودک اور حرم مطہر کے دیگر رواقوں میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے بھی مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی مناسبت سے  پاکستان،ہندوستان اور دیگر ممالک سے تشریف لانے والے اردو زبان زائرین کے لئے حرم امام علی رضا علیہ السلام کی جانب سے  رواق غدیر میں جشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی سیرت پر خطاب کے علاوہ قصیدے بھی پڑھے گئے اور پروگرام میں شرکت کرنے والے زائرین کو جشن کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعہ متبرک انعامات بھی دئے گئے۔ 

نظرات بینندگان
captcha