کوئٹہ؛ عشرہ کرامت پر تصویری نمائش کا اہتمام

IQNA

کوئٹہ؛ عشرہ کرامت پر تصویری نمائش کا اہتمام

9:17 - June 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3512018
ولادت امام رضا علیہ السلام اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے تصویری نمایش مدرسہ خاتم النبین میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عشرہ کرامت اور ولادت امام رضا علیہ السما کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی جاتی ہے اور اسی حؤالے سے کوئٹہ میں واقع مدرسہ خاتم النبین میں تصویری نمایش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

مدرسہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے تصویری نمائش مورخہ 9 جون 2022 بروز جمعرات شام 5 بجے مدرسہ خاتم النبیین ص فیصل ٹاؤن گلی نمبر 12 بروری روڈ کوئٹہ میں منعقد ہو رہی ہے ۔

 

اس تصویری نمائش میں  سب کو شرکت کی دعوت ہے۔ واضح رہے کہ یکم ذی قعدہ کو امام رضا علیہ السلام کی بہن حضرت بی بی معصومہ قم کی ولادت کا دن ہے اور گیارہ ذی قعدہ کو امام رضا علیہ السلام کی ولادت اور اسی مناسبت سے اس دس دن کو عشرہ کرامت کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔/

 

کوئٹہ؛ عشرہ کرامت پر تصویری نمائش کا اہتمام

نظرات بینندگان
captcha