IQNA

گستاخی کی مرتکب بی جے پی رہنما لاپتا

8:14 - June 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3512089
گستاخانہ بیان دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما لاپتہ ہوگئیں، ممبئی پولیس کی ٹیم نوپور شرما کی تلاش میں گزشتہ پانچ دنوں سے دہلی میں مقیم ہے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک  کے مطابق ممبئی پولیس نے 28 مئی کو دہلی کی رہنے والی نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جب ان کے گستاخانہ بیان سے بھارت سمیت خلیجی ممالک میں غم و غصہ پھیل گیا تھا۔
 
ذرائع نے بتایا کہ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم دہلی میں نوپور شرما سے پوچھ گچھ کے لیے موجود ہے لیکن اُنہیں وہ مل نہیں سکیں۔
 
رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی ٹیم گزشتہ پانچ دنوں سے دہلی میں ٹھہری ہوئی ہے اور نوپور شرما کو تلاش کررہی ہے لیکن اب تک اُن کا کچھ معلوم نہ ہوسکا۔
مہاراشٹر کی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ممبئی پولیس کے پاس بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کو گرفتار کرنے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔
 
واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔
بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔
 
نام:
ایمیل:
* رایے:
* :