IQNA

روس پر پابندیوں سے پاکستان سمیت کئی ممالک متاثر ہوں گے، دفتر خارجہ

10:55 - June 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3512143
ترجمان دفتر خارجہ نے یوکرین جنگ سے پاکستان کے نقصانات کو اہم قرار دہتے ہوئے تدارک پر تاکید کی۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیوں سے پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک متاثر ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم بھارت سے زیر التوا مسائل کے حل کے لیے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ماحول کو سازگار بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغان بھائیوں کے لیے امداد فراہم کی گئی، زلزلہ سے نقصان پر دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرینڈز آف گروپ کے اجلاس میں ڈس انفارمیشن کے مقابلے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور منظم حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کینیڈین پارلیمان میں پاکستان کے اندرونی معاملات سے متعلق دیے گئے بےبنیاد اور غلط ریمارکس پر کینیڈین ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں مزید گیارہ کشمیریوں کی ماوارئے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* :