عراق، میں قابض ترک اڈے پر پھر حملہ

IQNA

عراق، میں قابض ترک اڈے پر پھر حملہ

9:12 - June 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3512171
شمالی عراقی صوبے موصل میں زیلیکان بیس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ موصل صوبے میں زیلیکان کے اڈے کو، جہاں ترک افواج موجود ہیں، راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔
 
ایرانی مٰیڈیا  کے مطابق، خبر رساں ذرائع نے آج بروز اتوار سہ پہر کو شمالی عراقی صوبے موصل میں زیلیکان بیس پر راکٹ حملے کی اطلاع دی۔ یہ اڈہ ترک افواج کا ٹھکانہ ہے۔
 
بغداد الیوم خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ بیس کو بھاری راکٹ فائر کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 
صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے یہ بھی اطلاع دی کہ بیس کو چار 122 ایم ایم سی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ صابرین کے مطابق ایک میزائل شیخان کے علاقے کے قریب 112 پیشمرگہ عسکریت پسندوں کے اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔
 
اس سے قبل17 جون کو زیلیکان بیس پر متعدد گراڈ میزائلوں سے حملہ کیا گیا تھا۔ حملہ پانچ 122 ایم ایم سی میزائلوں سے کیا گیا۔

 

نظرات بینندگان
captcha