IQNA

ادھو حکومت کا فیصلہ:

اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل

7:36 - July 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3512196
تہران ایکنا: شیو سینا میں بغاوت کے درمیان ادھو حکومت کا انوکھا فیصلہ سامنے آگیا۔

سیاست نیوز کے مطابق مہاراشٹرا میں شیو سینا میں بغاوت کے درمیان ادھو ٹھاکرے کی حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیو سینا کے قانون سازوں کا گروپ ادھو ٹھاکرے سے علیحدہ ہو گیا ہے۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ ادھو ٹھاکرے اقتدار کے لالچ میں بال ٹھاکرے کے ہندوتوا کے نظریہ سے سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کے شہروں کے نام تبدیل کرنے کے فیصلہ کو اسی زاویہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں منعقدہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھراشیو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* :