حج کا رکن اعظم وقوفہ عرفہ آج ادا کیا جائے گا

IQNA

حج کا رکن اعظم وقوفہ عرفہ آج ادا کیا جائے گا

10:41 - July 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3512255
دنیا بھر سے ججاز مقدس میں جمع ہوئے لاکھوں مسلمان آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق عزام کرام نے رات منیٰ میں قیام کیا، عبادات، تلاوت اور  استغفار میں مصروف رہے اور نماز فجر کے بعد عازمین میدان عرفات روانہ ہوئے۔

 

10 لاکھ سے زائد عازمین حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے، خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 40 منٹ پر دیا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان عالمی وبا کورونا کے باعث دو سال بعد اتنی بڑی تعداد میں فریضہ حج ادا کر رہے ہیں، پاکستان سے بھی اس سال 85 ہزار کے قریب افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ 

نظرات بینندگان
captcha