
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دو داعشی عناصر کو کراچی سے گرفتار کئے جانے کا اعلان کیا ہے جنھوں نے افغانستان میں اپنی تربیت کا اعتراف بھی کیا ہے۔
زرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ان تکفیری دہشت گردوں نے پاکستان میں متعدد ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کی شکست کے بعد ان دہشت گردوں کے بانی امریکہ نے انھیں مختلف طریقوں سے بڑی تعداد میں افغانستان منتقل کیا ہے۔