قرآنی اساتذہ کے لئے بین الاقوامی سطح پر پہلے تربیتی کورس کی اختتامی تقریب

IQNA

قرآنی اساتذہ کے لئے بین الاقوامی سطح پر پہلے تربیتی کورس کی اختتامی تقریب

20:25 - July 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3512360
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شعبہ بین الاقوامی امور کے تعاون سے بین الاقوامی سطح پر قرآنی اساتذہ کے لئے منعقد کیا گيا تربیتی کورس مکمل ہو گیا۔

آستان قدس رضوی کے مطابق قرآنی اساتذہ کے تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں 100 سے قرآنی اساتذہ نے شرکت  کی  ،یہ تقریب آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں منعقد کی گئی  ۔ 
اس تقریب کے دوران آستان قدس رضوی کے قرآن کریم سینٹر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مسعود میریان نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جس راستہ پر بھی انسان خلوص دل سے چلتا یقیناً اس سے اس شخص کے لئے بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں،یہ تربیتی کورس دنیا بھر میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نام پر منعقد کیا گیا تاکہ قرآنی اساتذہ نے جو کچھ سیکھا ہے اپنے اپنے ممالک میں بچوں کو بھی سکھائیں۔
انہوں نے اس  بات کا ذکرکرتے ہوئے  کہ حضرت امام زمانہ(عج) اپنے دور حکومت میں قرآن کریم کی تعلیم کے لئے خصوصی اہتمام کرائيں گے  ،آج ہماری ذمہ داری ہے  کہ قرآنی  تعلیمات کے کیمپ  لگائیں تا کہ امام  علیہ السلام کے سچے سپاہی بن سکیں۔
حجت الاسلام والمسلمین میریان نے  کہا کہ اس تربیتی کورس کا پہلا مقصد امام رضا علیہ السلام کے نام پر رضوی تعلیمات کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے اوریہ کہ  اس پروگرام کے تسلسل میں تمام اساتذہ آپس میں رابطے میں رہیں اور اپنے اپنے تجربات سے دوسروں کو مستفید کرواتے ہوئے متعلقہ مسائل کا جائزہ لیں ، اس مقصد کے حصول کے لئے مختلف زبانوں میں قرآنی کتب کے ترجمہ کی ضرورت ہے یہ کام ہم اساتذہ کے سپرد کریں گے۔
  آستان قدس رضوی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے انچارج ج  حسن غلامپور نے اپنے خطاب میں    کہا کہ تاریخ اسلام میں جب بھی کسی حکومت نے قرآن کریم پر توجہ دی تو اس نے ترقی کی، ان کا کہنا تھا  کہ قرآنی تعلیمات کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کی اہمیت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے قرآن کریم سینٹر کے تعاون سے قرآنی اساتذہ کے لئے پہلا تربیتی کورس منعقد کیا گیا جس میں 13 ممالک سے ڈیڑھ سو سے زائد قرآنی اساتذہ نے شرکت  کی ۔ 
انہو ں نے کہا کہ  بین الاقوامی سطح پر قرآنی اساتذہ کا پہلا تربیتی کورس آستان قدس رضوی میں منعقد کیا گیا ،امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں مختلف ممالک کے درمیان اس انداز اور طریقہ پر تعلیم کی ایک بہت بڑی لہر دیکھنے میں آئی گی۔
محترمہ خانم فروہ نقوی جن کا تعلق پاکستان سے ہیں اس کورس کے انعقاد سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ  اس کورس کی اہم خصوصیت جدید تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا   اور ورکشاپس کے نئے انداز کے ساتھ کلاسوں کا انعقاد تھا 
تقریب کے اختتام پر منتخب قرآنی اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ 

نظرات بینندگان
captcha