ایکنا نیوز کے مطابق مسجد الحرام کمیٹی کی جانب سے مسجدالحرام اور مسجد النبی میں گرمیوں کی قرآنی کلاسز شروع کی جارہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکور پروگرامز مسجد الحرام امور کے سربراہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی زیرنگرانی شروع کیے جارہے ہیں اور کورس کا دورانیہ پینتیس دن پر مشتمل ہوگا جو اس ہفتے سے شروع ہوچکا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کے پروگرامز میں اسکول کے طلبا کے لئے ملک فھد عمارت کی زیرزمین عمارت میں جگہ مختص کی گیی ہے جب کہ عمارت کے شمالی حصے میں طالبات کے لیے جگہ بنائی گیی ہے۔
ان پروگراموں میں قرآت کی مھارت، حفظ قرآن کے اصول پر مشتمل کلاسز شامل ہیں اور ادارہ مصحف مسجد الحرام کا کہنا تھا کہ ان کلاسز میں خصوصی مہارت کے حامل افراد، تفریحی مواقع اور شرایط کے مطابق من پسند اوقات میں کلاسز اوقات کا انتخاب شامل ہے۔/
4072925