کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات: جید پاکستانی علماء کا وفد افغانستان پہنچ گیا

IQNA

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات: جید پاکستانی علماء کا وفد افغانستان پہنچ گیا

22:39 - July 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3512371
کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات: جید پاکستانی علماء کا وفد افغانستان پہنچ گیا
پاکستانی سکیورٹی حکام اور تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات کا تسلسل جاری ہے اور اسی سلسلے میں جید پاکستانی علماء کا وفد افغانستان پہنچ گیا۔

ایکنا نیوز- جیو نیوز ذرائع کا بتانا ہے کہ امارات اسلامیہ کی دعوت پر  افغانستان پہنچنے والے پاکستانی علماء کے وفد میں مفتی تقی عثمانی، حنیف جالندھری، مولانا محمد طیب پنج پیر، مولوی انوارالحق اور مفتی غلام الرحمان شامل ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق وفد امارات اسلامیہ کی قیادت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا، وفد آج شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد سے افغانستان کے لیے روانہ ہوا تھا۔

 

قابل ذکر ہے کہ طرفین میں متعدر بار جنگ بندی کے معاہدات ہوچکے ہیں تاہم طویل مدت تک یہ منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا ہے اور وقفے وقفے سے جنگ بندی ٹوٹتی رہی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha