حرم شریف کرین حادثہ، سعودی سپریم کورٹ نے حادثے سے متعلق تمام فیصلےکالعدم قرار دیدیے

IQNA

حرم شریف کرین حادثہ، سعودی سپریم کورٹ نے حادثے سے متعلق تمام فیصلےکالعدم قرار دیدیے

20:14 - July 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3512379
سعودی سپریم کورٹ نے 2015 کےکرین حادثے سے متعلق تمام فیصلےکالعدم قرار دے دیے۔

ایکنا نیوز- جیو نیوز کے مطابق سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا ہےکہ نیا جوڈیشل سرکٹ کیس کا پھر سے جائزہ لے۔

یاد رہے کہ  11 دسمبر 2015 کو مسجد الحرام  میں تعمیراتی کام کے لیے استعمال ہونے والی کرین گرنے سے 110 افراد جاں بحق اور 209 زخمی ہوگئے تھے۔

تعمیرات کا ٹھیکہ بن لادن گروپ کے پاس تھا اور حادثے کے بعد گروپ پر تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات سے لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

گزشتہ سال سعودی عدالت نے حرم شریف میں کرین حادثےکے کیس میں بن لادن گروپ کو الزام سے بری کردیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کرین گرنے میں بن لادن گروپ کی کوئی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی اس لیےگروپ کو مقدمے سے بری کردیا گیا ۔

اس سے قبل مکہ مکرمہ کی فوجداری عدالت نے کیس کے 13 ملزمان کو بھی بری کر دیا تھا۔

اب سپریم کورٹ کے حکم نامےکے تحت بریت کے فیصلے بھی واپس ہوگئے ہیں،کیس کو اب نظرثانی کے لیے نئے جوڈیشل سرکٹ کو بھیجا جائےگا جہاں نئے ججز اس کا جائزہ لیں گے 

نظرات بینندگان
captcha