
ایکنا نیوز- گارڈین نیوز کے مطابق پاپ فرانسیس نے کنینیڈا کے مقامی اسکولوں میں انکے بچوں کے ساتھ ماضی میں بدترین سلوک اور جنایت پر کلیسا کی نمایندگی میں معذرت خواہی کی ہے اور واقعات پر افسوس کا اظھار کیا ہے۔
گذشتہ روز پاپ فرانسیس نے آلبرتای میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا: میں معذرت چاہتا ہوں ان تمام رویوں پر جو کلیسا کے اراکین یا اسٹاف کی جانب سے بورڈنگ اسکولوں میں روا رکھا گیا جو ایک تخریبی عمل تھا۔
انکا کہنا تھا: جہاں کہیں ملاقات ہوتی ہے ایک درد و حسرت کا احساس دوبارہ زندہ ہوتا ہے۔
وہ بچے اپنی فیملیز، زبان اور ثقافت سے جدا ہوئے تھے اور ان میں سے اکثر فیزیکلی اور جنسی تشدد کے نشانہ بنے تھے۔
سال 2021 میں کینیڈا میں 1300 نامعلوم قبریں ملی ہیں جس نے سب کو غم زدہ اور حیران کردیا، کہا جاتا ہے چھ ہزار بچوں کی جانیں لی گیی ہیں اور مجبورا ایک دن امن کا دن اعلان ہوا۔
گذشتہ سال بھی ہزار کے قریب بچوں کے قبریں ملی تھیں جنکو اجتماعی قبروں میں دفنایا گیا تھا اور جسٹن ٹروڈو نے پاپ سے کہا کہ وہ آجائے اور کھیتولک مدارس کی جانب سے ان واقعات میں نادرست رویوں پر معذرت کریں۔/
4073409