حرم امام حسین(ع) عزاداری کے لیے آمادہ + تصاویر

IQNA

حرم امام حسین(ع) عزاداری کے لیے آمادہ + تصاویر

11:04 - July 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3512410
تہران ایکنا- آستانے کے حکام کے مطابق حرم امام حسین(ع) میں سرخ فرش کے ساتھ عزاداری کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔

ایکنا نیوز-   imamhussain.org، کے مطابق روضہ امام مظلوم میں موجود تمام قالین اٹھا کر سرخ فرش بچھا دیے گیے ہیں اور یہ عزاداری کی فرش سمجھی جاتی ہے۔

 

ہر سال محرم میں اس سلسلے کا اہتمام ہوتا ہے اور عصر عاشور تک روضہ میں یہ فرش موجود ہوتی ہے جس دن دستہ «رکضة الطویریج» روایتی انداز میں آکر یہاں ماتم کرتا ہے اور عصر عاشورا کو ان فرشوں کو اٹھا کر عزاداروں کو دیا جاتا ہے۔

 

رکضة الطویریج(مقدس دوڑ) روایتی عزاداری ہے جس میں عزادار ظھر عاشور سے قبل کربلا کے قریب علاقہ طویریج سے دورٹے اور ماتم کرتے ہوئے یا حسین وائے حسین کے نعرے لگاتے ہیں اور اسی حالت میں وہ کربلا میں روضہ یا حرم امام حسین اور حضرت عباس(علیهما السلام) کی طرف آتے ہیں۔/

 

4074278

 

نظرات بینندگان
captcha