آستان قدس رضوی اور ترکی کے مخطوطہ مراکز کے مابین مشترکہ تعاون کا جائزہ

IQNA

آستان قدس رضوی اور ترکی کے مخطوطہ مراکز کے مابین مشترکہ تعاون کا جائزہ

19:40 - August 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3512508
آستان قدس رضوی کے نمائندہ نے اپنے دورہ ترکی میں ترکی کے مخطوطہ مرکز کے سربراہ سے ملاقات اور باہمی تعاون پر گفتگو کی۔

آستان قدس رضوی کے مطابق حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر احد فرامرز قراملکی جو کہ آستان قدس رضوی کے نمائندہ کے طور پر ترکی میں عاشورا کی مناسبت سے منعقد ہونے والے  شیعوں کے عظیم اجتماع میں شرکت کے لئے ترکی گئے تھے،اس دوران انہوں نے ترکی کے مخطوطہ مرکز کے سربراہ جناب ڈاکٹر فروح اوزپلاویچی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کےد وران آستان قدس رضوی اورترکی کے مخطوطہ نسخوں،ڈیجیٹل مخطوطہ نسخوں کی تصحیح اور تبادلہ پر گفتگو کی گئی اس کے علاوہ مخطوطہ مرکز کی دیکھ بھال اور  نگہداشت سیکشن کا بھی وزٹ کیا۔
ترکی کے مخطوطہ مرکز کے سربراہ جناب ڈاکٹر فروح اوزپلاویچی نے متعلقہ مرکز کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ترک مخطوطات کی مرکزی آرگنائزیشن واحد ایسا سرکاری مرکز ہے جہاں پر آپ کو تمام مخطوطات تک رسائی حاصل ہےیہ مرکز 2008  میں ترکی کی سلیمانیہ لائبریری میں تأسیس ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اس مرکز میں 93 ہزار مخطوطات پائے جاتے ہیں جن میں پندرہ فیصد مخطوطات فارسی زبان میں ہیں،ان تمام مخطوطات میں 94 فیصد کو ڈیجیٹل صورت دے دی گئی ہے ،ان تمام ڈیجیٹل مخطوطات تک ترکی کی بیس لائبریریوںمیں رکنیت حاصل کرنے کے بعد رسائی ممکن ہے ۔ 
جناب ڈاکٹر قرا ملکی نے اپنے دورہ ترکی میں  ترکی کے قدس چینل کی لائیو نشریات میں90 منٹ تک امام حسین(ع) اور امت مسلمہ کے اتحاد پر خطاب فرمایا۔

 
نظرات بینندگان
captcha