چینی مسجد میں نادر چینی خطی نسخہ+ تصاویر

IQNA

چینی مسجد میں نادر چینی خطی نسخہ+ تصاویر

10:09 - August 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3512545
ایکنا تہران- شمال مغربی چین میں چینی طرز خطاطی کے ساتھ وہاں پر قدیم ترین قرآنی نسخہ بھی موجود ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الیوم السابع کے مطابق چین میں نایاب قدیم قرآنی نسخہ موجود ہے جو دنیا کے نایاب نسخوں میں شمار ہوتا ہے اور یہ نسخہ اس وقت شمال مغربی چین کے صوبہ چینگ ہای کی مسجد جی‌یِزی(Jiezi mosque)  میں موجود ہے۔

 

مذکورہ قرآنی نسخہ ۸۶۷ صفحات پر مشتمل ہے جو ۳۰ پاروں میں تقسیم شدہ ہیں اور کھال پر تیارشدہ ہر پارے کو نیلی ریشمی جلد دیا گیا ہے۔

ماہرین و محققین کے مطابق اس نادر نسخے کو غالبا آٹھویں صدی سے لیکر تیرہویں صدی کے درمیان تحریر کیا گیا ہے اور امکانی طور پر چینی صوبہ گانسو میں ترک قوم سالار جو آٹھ سو سال قبل مرکزی ایشیاء سے ہجرت کرگیے تھے انہوں نے چین میں اس نسخے کو ساتھ لایا تھا۔

 

 سال ۲۰۰۷، میں چین نے قدیم آثار کو محفوظ کرنے کے لیے ایک خصوصی فنڈ جاری کیا تاکہ ان قدیم نسخوں کی مرمت کی جاسکے اور سال 2009 میں اس قدیم قرآنی نسخے کو چینی ورثے میں قرار دیا گیا ۔

 

اسی سال اس مسجد میں ایک خصوصی میوزیم قایم کیا گیا جس میں اس قرآنی نسخے کو ایک شیشے کے باکش میں محفوظ کیا گیا جس میں آکسیجن سسٹم اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔/

نگهداری از قدیمی‌ترین نسخه‌های خطی قرآن در چین

 

نگهداری از قدیمی‌ترین نسخه‌های خطی قرآن در چین

 

نگهداری از قدیمی‌ترین نسخه‌های خطی قرآن در چین

 

4079338

نظرات بینندگان
captcha