ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق خانہ فرھنگ ایران راولپنڈی کے سربراہ فرامرز رحمان زادہ نے اسلام آباد میں علمی تحقیقی مرکز مسلم کا دورہ کیا اور مرکز کے سربراہ " آصف تنویراعوان" سے ملاقات کی ۔
ایرانی ثقافتی نمایندے نے مرکز کے دورے کے بعد مرکز کے نمایندوں سے گفتگو میں دو طرفہ قرآنی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور ایرانی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
رحمانزاد نے اسلامی دنیا پر مغربی ثقافتی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مغربی دنیا اسلامی دنیا پر ثقافتی تسلط کے لیے جوانوں کی گمراہی پر کام کررہی ہے اور اس حوالے سے اسلامی دنیا کو بھی ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔
ایرانی ثقافتی مرکز کے سربراہ کا کہنا تھا: ایران اور پاکستان میں بہت سے مذہبی اور ثقافتی مشترکات موجود ہیں اور اس کی تقویت کے لیے کافی مواقع موجود ہیں۔/
4079449