نابینا مصری جوان ریڈیو سن کر حافظ بنا

IQNA

نابینا مصری جوان ریڈیو سن کر حافظ بنا

9:57 - August 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3512572
تہران ایکنا- بائیس سالہ نابینا مصری عبدالله مصطفی ریڈیو اور موبائل پر تلاوت سن سن کر قرآن حفظ کرنے میں کامیاب ہوا۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الیوم کے مطابق مصری جوان عبدالله مصطفی تلاوت سن سن کر حافظ قرآن بنا اور اس وقت معروف قرآء میں شمار کیا جاتا ہے۔

دعوت اسلامی کالج الازهر کے طالب علم اور مختلف ریدیو چینلوں میں اینکر پرسن کا کہنا ہے: شروع میں میرا خیال تھا کہ نابینائی مقاصد کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے تاہم اس تصور کو میں نے کوشش سے غلط ثابت کیا۔

عبدالله جو بنی سویف قبیلے سے تعلق رکھتا ہے انہوں نے سال کی عمر میں شیخ عبداللہ نادی کے پاس حفظ پر کام شروع کیا اور چودہ سال کی عمر میں وہ حفظ کامل قرآن میں کامیاب ہوا اور پھر قرآت، لحن اور نغمات قرآن میں مصروف ہوا۔

حفظ قران کی روش میں بارے انکا کہنا تھا: شروع میں مختلف قرآء کو ریڈیو پر سنا اور ایک ایک آیت سے حفظ شروع کیا اور پھر موبایل فون سے ایک آیت کو کئی بار سنتا اور پھر اگلی آیت کی طرف جاتا۔

 

عبدالله مصطفی نے مصری عوام اور حکام سے پیغام میں کہا:  نابینا افراد صرف حفظ میں صلاحیت نہیں رکھتے بلکہ انکئ صلاحیتوں سے دیگر شعبوں میں بھی بہترین استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

 

مصری نایبینا جوان حفظ قرآن کریم کے ساتھ، دیگر اجتماعی امور میں بھی سرگرم عمل ہے اور انکا کہنا ہے کہ دوسرے نابینا جوان بھی اپنے مقاصد کی طرف کوشش کریں اور امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔/

4079804

نظرات بینندگان
captcha