آستان قدس رضوی کے تعاون سے چہلم امام حسینؑ پر ایرانی و غیرملکی زائرین کے لئے خدمات کی فراہمی

IQNA

آستان قدس رضوی کے تعاون سے چہلم امام حسینؑ پر ایرانی و غیرملکی زائرین کے لئے خدمات کی فراہمی

18:38 - August 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3512574
آستان قدس رضوی ایرانی وغیرملکی زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے مشہد مقدس کے لوگوں کی جانب سے عراق میں لگائے جانے والے چالیس موکبوں کو مالی و معنوی امداد فراہم کر رہا ہے ۔

آستان قدس رضوی نیوز کے مطابق ’’چہلم امام حسینؑ پر لگائے جانے والے موکبوں کو نذورات عطیہ کرنے‘‘کا پروگرام باغ خاتون کیمپ میں منعقد کیا گیا جس میں عراق کے اندر لگائے جانے والے چالیس ایرانی موکبوں کے سربراہوں کی موجودگی میں    محمد حسین استاد آقا نے   کہا کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے تعاون سے اربعین حسینی کے زائرین کے لئے دس سے زیادہ سرحدی علاقوں میں اور پندرہ سے زیادہ ملک کے دیگر حصوں میں ایرانی و غیرملکی زائرین کی پذیرائی کے لئے موکب لگائے گئے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ گذشتہ  برسوں  کی طرح آستان قدس رضوی کا مرکزی موکب صوبہ ایلام کے مہران بارڈر پرلگایا گیا ہے ،مجموعی طور پر ان موکبوں میں چھ لاکھ سے زیادہ غذا اور دس لاکھ سے زیادہ برف  کی سلّیاں  تقسیم کی جائيں گي.  
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر  نے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے خادموں کے تعاون سے صوبہ سیستان و بلوچستان میں میرجاوہ اور ریمدان بارڈر پر،صوبہ خراسان رضوی میں دوغارون بارڈر پر،صوبہ گیلان میں آستارا را بارڈرپر،صوبہ اردبیل میں بیلہ سوار بارڈر پر،مغربی آذربائیجان میں تمرچین بارڈر پر،صوبہ کرمانشاہ میں خسروی بارڈر پر اور صوبہ خوزستان میں شلمچہ اور چذابہ بارڈر پر ایرانی اور غیرملکی زائرین  منجملہ  افغانستانی اور پاکستانی زائرین کے لئے موکب لگائے گئے ہیں جہاں پر زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔
 انہوں نے  بتایا کہ ملک کے سرحدی علاقوں میں لگائے جانے والے موکبوں کے علاوہ مشہد مقدس کی جانب سے عراق کے مختلف شہروں جیسے کربلا،سامرا اور کاظمین وغیرہ میں چالیس سے زائد موکب لگائے گئے ہیں ،جن میں زائرین اربعین کو تین وقت کا کھانا اور پانی فراہم کرنے کے ساتھ زائرین کو دیگر خدمات بھی فراہم کی جائیں گی،انہوں نے بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کے حکم پر ان موکبوں کو آستان قدس رضوی کی طرف سے  ہر طرح کی مالی و معنوی امداد فراہم کی جائے گی۔ 
 محمد استاد آقا نےعراق میں غذائی اجناس کی مہنگائی اور شدید گرمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سقائے  اربعین کے نام سے’’#نذر –آب‘‘  کے تحت مخیر حضرات کے تعاون سے دس لاکھ سے زائد منرل واٹر اورپچاس ہزاربرف کے بلاک مختلف موکبوں کو فراہم کئے جائیں گےجوعراق میں تعینات موکبوں کے ذریعہ زائرین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ 
انہوں نے بتایا کہ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر شہرا سامرا میں لگائے گئے زیادہ تر موکب ایرانی ہیں اور اس سال شدید گرمی کو مدّ نظر رکھتے ہوئے موکبوں کے درمیان بڑی مقدار میں  پانی اور برف  کی سلّياں  یا بلاک  تقسیم کئے جائیں گے۔
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے ایّام شروع ہوتے ہی حرم امام رضا علیہ السلام کے پچاس سے زائد خادم حرم مطہر رضوی کی خدمت کا مخصوص لباس پہن کرعراق    جائیں گے جہاں پر زائرین کو خدمات فراہم کرنے والے موکبوں اور ان کے سربراہوں  کی قدر دانی کرنے کے ساتھ ساتھ  انہیں حرم رضوی کی جانب سے قیمتی تحائف سے بھی نوازیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر چالیس موکبوں کے سربراہو نے غذائی اجناس اور سامان کا ٹوکن وصول کرنے کے بعداپنے اپنے موکبوں کے لئے سامان وصول کیا۔

نظرات بینندگان
captcha