
ای ٹی وی بہارت کےمطابق ریاست مہاراشٹر کی داراحکومت ممبئی میں واقع جامع مسجد ممبئی نے فجر کی اذان ملک بھر میں لاؤڈ اسپیکر میں نہ ہونے کے سبب ایک ایپ تیار کیا ہے۔جس کا نام الاصلاح ایپ ہے، جو پلے اسٹور پر مفت میں دستیاب ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرتے وقت اس ایپ کے ذریعے کوئی جانکاری نہیں مانگی جائے گی۔
مہاراشٹر کالج کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے 2 مہینے کی محنت کے بعد اس ایپ کو تیار کیا ہے۔ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر صائمہ شیخ نے کہا کہ اس ایپ کو آپ اینڈرائڈ اور آئی او ایس کسی بھی پلیٹ فارم پر بآسانی انسٹال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کی دوسری مساجد بھی اگر اس سہولت سے آرستہ ہونا چاہتی ہیں تو ہم ان کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔مہارشٹر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سراج چوگلے نے کہا کہ جامع مسجد ممبئی نے ایسے لمحوں میں جب عبادت گاہیں حکومتی فرمان کے آگے مجبور تھیں، مہارشٹر کالج کا انتخاب کیا۔ ہم اس فریضہ کو ادا کرتے ہوئے اس ایپ کو تیار کیا جس سے اذان موبائل سے سنائی دے گی۔
لائیو اذان کیلئے جامع مسجد ممبئی نے الاصلاح ایپ لانچ کیاجامع مسجد کے چئیرمین شعیب خطیب نے کہا کہ دور حاضر میں آنکھ بند کرنے سے لیکر آنکھ کھولنے تک یعنی سونے سے پہلے اور صبح اٹھنے کے بعد ہر شخص موبائل کا استعمال کرتا ہے۔ ہم نے یہی سوچ کر یہ ایپ تیار کیا تاکہ جامع مسجد کی ہر سرگرمی عوام تک پہنچے۔ اس کا مقصد صرف اذان تک نہیں محدود بلکہ ہم یہاں سے معاشرے اور ملک کی فلاح بہبود کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں کو بھی نشر کریں گے۔