ایکنا نیوز- لنک شائر ٹیلیگراف کے مطابق برطانیہ کے اسلامی فلاحی ادارے نے مہم شروع کی ہے جس میں ایک دن میں سب سے زیادہ خون لینے کا ریکارڈ بنائے، اس مہم کا مقصد بلڈ بنک کے زخیرے کو بہتر بنانا ہے اور دنیا میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
ادارے کے ڈائریکٹر اور مہم ، Who is Hussain (حسین (ع) کون ہے؟) کے انچارج منتظر راعی کا کہنا ہے کہ یہ مہم
#GlobalBloodHeroes Day# ( بلڈ ڈونیشن ڈے کے ہیروز) کو ستائیس اگست ۲۰۲۲ کے دن منایا جائیگا. خون وقف کرنے والے هادی الحلی اور لیلا جاورد جو مہم میں شریک ہیں خون وقف کرنے والوں میں شامل ہیں۔
مذکورہ ادارے کے ۳۵۰ مراکز ۲۳ ممالک میں شامل ہیں اور یہ ادارہ ۵۰ هزار خؤن ڈونرز دنیا کے چھ براعظم سے لینے والا ادارہ ہے۔
مذکورہ مہم NHS Blood and Transplant کے تعاون سے برطانیہ، لیڈز، برمنگھم، مانچسٹر، گلاسکو اور آبردین میں چلائی جارہی ہے۔
«حسین کون ہے؟» ایک فلاحی پرائیویٹ ادارہ ہے جس کا ہدف لوگوں کو تعلیمات امام حسین(ع) سے روشناس کرانا ہے اور یہ ادارہ مختلف این جی اوز کے ساتھ بلڈ ڈونیشن میں تعاون کرتا ہے اور اب دیگر ممالک میں فلاحی کاموں اور خوراک کی فراہمی کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔/
4080653