
ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق روھنگیا فائل میں برطانوی مداخلت کو روھنگیا پناہ گزینوں نے امید کی کرن قرار دیا ہے۔
ایشیاء کے امور میں برطانوی وزیر آمانڈا میلینگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ نے روھنگیا نسل کشی جس کا فائل عالمی عدالت انصاف میں موجود ہے اس کی تائید کا فیصلہ کیا ہے۔
ملینگ کا بیان روھنگیا مسلم نسل کشی کی پانچویں برسی کے موقع پر سامنے آیا ہے۔
عالمی عدالت انصاف نے بائیس جولائی کو اس فائل پر میانمار کی جانب سے اعتراضات کو نسل کشی کے حوالے سے مسترد کردیا تھا۔
مارچ میں امریکہ نے روھنگیا مسلم نسل کشی کے حوالے سے اس کو نسل کشی تسلیم کیا تھا اور اب برطانیہ بھی اس کیس کو نسل کشی کے طور پر قبول کرنے کا عندیہ دے رہا ہے اور عالمی عدالت میں اسکی حمایت کی جائے گی۔
برطانوی اقدام سے دیگر ممالک کو بھی حوصلہ افزائی ملے گی کہ وہ اس نسل کشی فائل پر روھنگیا پناہ گزینوں کی حمایت کریں۔
برطانوی اقدام کی مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں نے خیر مقدم کیا ہے اور اسکو خوش آیند قرار دیا جارہا ہے۔/
4081019