شیخ زکزکی کی حمایت میں نائیجیریا میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

IQNA

شیخ زکزکی کی حمایت میں نائیجیریا میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

19:37 - August 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3512616
نائیجیریا کی عوام نے اس ملک کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی حمایت میں اور ساتھ ہی انکے پاسپورٹ کی بحالی کے لیے پرامن مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی عوام اور شیعوں نے تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کے خلاف نائجیریا کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی ناانصافیوں کے اور نائجیریا کی حکومت اور فوج کی جانب سے ان پر ڈالے جانے والے بے انتہا اور نا قابل برداشت دباؤ اور شیعوں پر کئے جانے والے مسلسل مظالم کے خلاف احتجاج اور پرامن مظاہرہ کیا۔

 

مظاہرین نے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا جسے نائجیریا کی وفاقی حکومت کسی نہ کسی بہانے سے ٹالتی رہتی ہےاور پاسپورٹ جاری کرنے سے گریز کرتی ہے۔

 

واضح رہے کہ اگست 2019 میں شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کے ہندوستان کے طبی دورے سے نائجیریا واپس آنے کے بعد ملکی حکام نے ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے تھے۔ کدونا اسٹیٹ ہائی کورٹ کے 28 جولائی 2021 کو ان کی رہائی کے حکم کے باوجود، حکام نے اب تک ان کے پاسپورٹ واپس کرنے سے انکار کیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha