
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الیوم المغربی کے مطابق سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے 27 اور 28 ستمبر کو منعقد ہوں گے جنمیں حفظ قرآن کریم، تفسیر قران، تجوید و ترتیل کے مقابلے شامل ہیں۔
مذکورہ قرآنی مقابلے مراکش کے شهر «کازابلانکا» میں منعقد ہونگے۔
وزارت اوقاف مراکش کے بیان میں کہا گیا ہے: قرآنی مقابلوں میں اسلامی اور عربی ممالک کے قرآء اور حفاظ کرام، ایشائی ممالک، افریقن اور یورپ کے قرآء شریک ہوں گے.
بیان میں کہا گیا ہے: مذکورہ مقابلے وزارت اوقاف و امور اسلامی مراکش کے تعاون سے کلام اللہ مجید، حفظ و تجوید کے شعبوں میں میلاد النبی(ص) کے موقع پر منعقد ہوں گے۔
مقابلوں کی افتتاحی تقریب ۔۔ بروز منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے کاسابلانکا کی مسجد «حسن دوم» میں منعقد ہوگی ۔/
4082731