ایکنا نیوز- العهد نیوز کے مطابق عراقی مقدس مقامات اربعین کے حوالے سے زائرین امام عالی مقام کی پذیرائی کے لیے مکمل تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔
اسی حوالے سے اعلی حکام اور مقدس مقامات کے نمایندوں کی شرکت کے ساتھ اجلاس نجف اشرف میں منعقد ہوا جسمیں زائرین امام حسین علیہ السلام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا جایزہ لیا گیا.
آستان علوی کے اعلی کونسل کے رکن سلیم الجصانی کا اس حوالے سے کہنا تھا: «کورونا بحران کے خاتمے پر توقع ہے کہ اس سال کروڑوں زائرین اربعین میں حاضری دیں گے».
اسی طرح زائرین کی خدمت رسانی کے لیے تمام پروگراموں کو مکمل کرنے پر تاکید کی گیی اور بارگاہ علوی میں
صحن حضرت فاطمه (س) کے مختلف پروجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر تاکید کی گیی۔
اس صحن میں بڑی تعداد میں زایرین کی خدمت کی گنجایش موجود ہے جو کربلا جانے سے قبل حرم امیر المومنین (ع)
میں حاضری دیتے ہیں۔/
4082793