ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی المعراجه کے مطابق حرم مطھر حسینی کے بچوں کی نگہداشت مرکز کے انچارج منتظر عباس شریف نے اربعین میں بچوں کی شرکت کے حوالے سے کہا: اس سال اربعین کے حوالے سے دیگر سالوں کی نسبت ہمارے پروگرام کچھ خاص ہیں۔
انکا کہنا تھا: اس پروگرام کی خاص بات ننھے زائرین کے لئے اہتمام ہے جس کے مطابق اربعین کے کم سن بچوں اور زائرین کے لیے خصوصی مرکز بنام « ننھے زائرین اسٹاپ» کا قیام ہے جو نجف کے راستے میں امام حسین(ع) سٹی میں قایم کیا گیا ہے۔
شریف کا کہنا تھا کہ اس مرکز میں بچوں اور بچیوں کے الگ شعبے ہیں جہاں بچوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں جنمیں پزل، داستان گوئی دیگر سرگرمیاں فراہم کی گئیں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حرم مطھر حسینی میں بچوں کی نگہداری و تربیت کے لیے کافی پروگرام شامل ہیں جنمیں یتیم بچوں کی نگہداشت مرکز شامل ہے جہاں سکول سسٹم بھی موجود ہے۔ مختلف مناسبتوں سے اس مرکز میں بچوں کے لیے تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں۔/
4083581