گوگل اور ایمزون کی صیہونی تعاون کی مذمت

IQNA

گوگل اور ایمزون کی صیہونی تعاون کی مذمت

13:25 - September 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3512688
ایکنا تہران- گوگل اور ایمیزون کے درجنوں اسٹاف نے کمپنی کی جانب سے صیہونی جاسوسی تیار کرنے پر مظاہرہ کیا۔

ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق گوگل اور ایمیزون کے درجنوں اسٹاف، امریکی ٹیکنالوجی کے ایمپلایز اور مقامی افراد نے کمپنی کی جانب سے صیہونی جاسوسی کے غرض سے بنائے گیے ایپ بنانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

 

سانفرانسیسکو، نیویارک، سیاٹل، سییکون ویلی وغیرہ میں اسی طرح کے مظاہرے کیے گیے۔

 

مظاہرین نے مذکورہ دونوں کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ 2۔1 ارب ڈالر کے اس پروجیکٹ کو فوری طور پر کینسل کرایا جائے جس سے غاصب رژیم کو معلوماتی بینک مہیا کیا جاسکتا ہے۔

 

مظاہروں میں گوگل کے مستعفی ڈائریکٹر آری کون نے کہا کہ گوگل نے انتقامی کارروائی کے طور پر انکو برازیل ٹرانسفر کیا کہ وہ نیمبوس پروجیکٹ کی مخالفت کیوں کرتا ہے۔

 

مذکورہ مظاہرے «گوگل» کمپنی کے اراکین اور  « آپارٹائیڈ کو نو» مہم کے تعاون سے منعقد کیے گیے ہیں۔

 

فلسطینی امور کو سوشل میڈیا پر محدود کنا بالخصوص فیس بک اور انسٹا گرام پر اور فسلطینی صارفین کی جاسوسی، فلسطین کے حامیوں پر دباو ڈالنا اور انکی تشہرات کو روکنا وہ اہم امور ہے جو غاصب رژیم نے ان بڑی کمپنیوں کے تعاون سے انجام دیا ہے۔

 

گذشتہ سال بھی صیہونی رژیم کی جانب سے پگاسوس نامی جاسوسی ایپ کے استفادے پر بڑئی رسوائی ہوئی تھی تاہم عالمی برادری کی جانب سے ردعمل میں کوئی قابل قدر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔/

4084346

نظرات بینندگان
captcha