آستان قدس رضوی کے موکبوں پر اربعین حسینی کے زائرین کو دی جانے والی خدمات

IQNA

آستان قدس رضوی کے موکبوں پر اربعین حسینی کے زائرین کو دی جانے والی خدمات

18:37 - September 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3512697
حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی جانب سے چہلم امام حسینؑ میں شرکت کے لئے عراق جانے والے زائرین کی میزبانی کے لئے سب سے بڑا موکب مہران بارڈرپرلگایا گیا ہے ۔

آستان قدس رضوی کے مطابق چہلم امام حسین علیہ السلام   جیسے جیسے نزدیک آتا جا رہا ہے امام رضا  علیہ السلام کے نام سے موسوم موکب پر رضوی کھانوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر دس ہزار تک پہنچ چکی ہے اور زائرین کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
چہلم امام حسین(ع) کی مناسبت سے سرحدی مقامات پر  عراق جانے والے زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ  ہوتاجارہا ہے     اور بعض سرحدی مقامات جیسے مہران بارڈر پر سہولیات میں کمی کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اورحرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی جانب سے زائرین اربعین حسینی کو بہترین خدمات فراہم کرنے پرزور دینے کی بنیاد پر؛آستان قدس رضوی کے موقوفاتی ادارہ کی جانب سے دس لاکھ غذائی پیک روانہ کئے گئے جن میں ڈیڑھ  سو ٹن کیک،  بیسکوئٹ (کلوچہ) اور رضوی کمپنی کی دیگر اشیائے خورد و نوش شامل تھیں.
پیدل زائرین کے درمیان پانی تقسیم کرنے کے علاوہ زائرین کو رہائش وغیرہ فراہم کرناجملہ   ایسی خدمات ہیں جنہیں آستان قدس رضوی کے مہران بارڈر پر لگائے گئے موکب کے ذریعہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ 
کربلا کی جانب پیدل چلنے والے زائرین کے راستوں پرمظلوم کربلا حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کے تعاون سے ’’نذر آب‘‘ مہم کے تحت ایک کروڑ منرل واٹر اور چالیس ہزار برف کی سلیاں(بلاک) تقسیم کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اربعین کے لیے جانے والے زائرین کی میزبانی کے لیے ملک کے اندر زائرین کے راستوں پر پانی کی 40 لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے ایک سو ٹن چاول اور ستائیس سومویشی ’’من الغریب الی الحبیب‘‘ پراجیکٹ کے تحت ان موکبوں کو       اربعین حسینی کی مناسبت سے زائرین کی خدمت کر رہے ہیں عطیہ کئے گئے۔
حرم امام رضا(ع) کے ایک ہزار سے زیادہ خادم عراق   گئے ہیں تاکہ عراق میں حضرت رضا(ع) کے مبارک نام سے لگائے گئے چھ موکبوں پر اربعین حسینی کے زائرین کی خدمت کر سکیں۔ 
یہ چھ موکب حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ کفشداری اور دربانان کے تعاون سے شلمچہ،سامرا،کاظمین،کربلا اورنجف سے کربلا کے راستے پر  اور   پول(ستون) نمبر 359 پر لگائے گئے ہیں تاکہ ان موکبوں پر زائرین کی پذیرائی کی جا سکے اور زائرین آرام فرما کر اپنی تھکاوٹ دور کرنے کے بعد دوبارہ سے سفر عشق پر رواں دواں ہو سکیں۔ 
ان موکبوں پر زائرین کو متعدد اور مختلف قسم کی سہولیات اور خدمات فراہم کی  جارہی ہیں  مثال کے طور پر تمام موکبوں پر رات بھر رہائش،پذیرائی اور ثقافتی خدمات کے علاوہ شہر سامرا میں لگائے گئے موکب میں ویلچیئر کی سہولت،پانی اور شربت کا تقسیم کرنا،کپڑوں کی سلائی،جوتوں کی مرمت،نہانے کے انتظامات اورحضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کے لئے مجالس کا انعقاد    وغیرہ شامل ہیں۔ 
ان موکبوں پر اوسطاً تین ٹائم پندرہ ہزار کھانا خادموں کے ذریعہ تیار اور تقسیم کیا جاتا ہے اور  اندازہ یہ ہے کہ اربعین تک دس لاکھ غذا زائرین میں تقسیم کی جائے گی۔ 

نظرات بینندگان
captcha