اسلامو فوبیا میں اضافہ پر ڈنمارکی وزیر کی عجیب تجویز

IQNA

کوپنھاگ میں پاکستانی مبلغ؛

اسلامو فوبیا میں اضافہ پر ڈنمارکی وزیر کی عجیب تجویز

9:53 - September 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3512712
ایکنا تہران- حجت‌الاسلام نقوی کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کے وزیرخارجہ نے اسلامو فوبیا بارے کہا ہے"ڈنمارک آزاد ملک ہے آپ بھی حضرت عیسی(ع) کے بارے میں بات کرسکتے ہیں!» ہم نے جواب دیا کہ ہم « اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

ایکنا نیوز- یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا میں بڑھتا جارہا ہے اور بالخصوص اسکنڈیناوی ممالک میں اس کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے اور ہر آئے دن مقدس مقامات کی توہین کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

تاہم ان واقعات کے سبب یہاں پر شیعہ سنی مسلمانوں میں اتحاد میں استحکام آیا ہے اور تمام مسالک ان واقعات پر یکساں ردعمل دکھاتے ہیں۔

کوپنھاگ سٹی کے مدینتہ العلم مرکز کے ڈائریکٹر اور عالم دین حجت‌الاسلام والمسلمین سیدمرید نقوی، نے ایکنا نیوز سے  گفتگو میں کہا: اس وقت ساٹھ ہزار شیعہ ڈنمارک میں موجود ہیں جنمیں سے اکثر کوپنھاگ میں رہتے ہیں جنمیں سے اکثریت ایرانی، عراقی، افغانی، پاکستانی، لبنانی اور ترکی سے تعلق رکھتے ہیں۔

اسلاموفوبیا بارے انکا کہنا تھا: حکومت کے ساتھ ہمارا اجلاس بے نتیجہ رہا اور جب مسلم نمایندوں نے اسلامو فوبیا پر اعتراض کیا تو ڈنمارکی وزیرخارجہ نے کہا: " ڈنمارک آزاد ملک ہے آپ لوگ بھی حضرت عیسی(ع) بارے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں!» ہم نے جواب دیا «ہم اسکا تصور بھی نہیں کرسکتے».

نقوی کا کہنا تھا: ڈنمارک کے وزیرخارجہ نے ان واقعات پر افسوس کا اظھار کیا تاہم کہا کہ ہم ان مسائل کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہے تاہم آپ لوگوں سے ہمدردی ہے اور تشویش کا اظھار آپ لوگوں کا حق ہے۔

4083899

نظرات بینندگان
captcha