اربعین امام کی کوریج میں میڈیا کی دوغلی پالیسی

IQNA

اربعین امام کی کوریج میں میڈیا کی دوغلی پالیسی

9:18 - September 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3512717
ایکنا تہران- شهادت امام حسین(ع) کے بعد بھی دشمنوں نے مسلسل واقعہ کربلا کو چھپانے کی کوشش کی ہے اور اب بھی اربعین کے عظیم ایونٹ کو سنسر کرنے کا عمل جاری ہے۔

ایکنا نیوزدشمنان امام نے واقعہ کربلا کے بعد سے مسلسل حقایق کو چھپانے کی کوشش کی ہیں اور شهادت امام حسین(ع)  کو عام واقعہ رکھنے کی کوشش کی گیی ہے، ان میڈیا میں چاہے وہ منبر ہو یا نماز جماعت و جمعه جو حکومتوں کے تبلیغاتی میدان رہا ہے ان کے زریعے شهادت امام حسین(ع) کو نظر انداز کیا گیا ہے اور  مصائب اهل بیت(ع) پر بات ہی نہیں کی جاتی۔

 

اس حؤالے سے ادباء، مورخین اور محدثین نے بھی منفی کردار ادا کرنے میں کسر نہ چھوڑی اور بنی امیہ جیسے حکام کے ساتھ واقع کو بنی امیہ کے حق میں دکھانے تک کی سازشیں ہوئی ہیں، بنی امیہ کی میڈیا ٹیم نے واقعہ کربلا کو سرپوشیدہ رکھنے کی پوری جتن کی۔

 

آج بھی اربعین یا چہلم امام مظلوم جہاں لاکھوں بلکہ کروڈوں زائرین امام حسین  کربلا میں عزاداری کررہے ہیں بنی امیہ کے حامی میڈیا اس عظیم ترین انسانی اجتماع کو دکھانے سے گریز کررہا ہے اور ایک سادہ خبر چلا کر لوگوں کو مطمین کرنے کی کوشش کرتا ہے جب کہ یہی  نام کے اسلامی میڈیا ملکہ برطانیہ کی رسم تدفین کو پوری تندہی سے برراہ راست دکھا رہا ہے !!

 

حضرت زینب(س) نے بجا فرمایا تھا کہ: «فَكِد كَيدَكَ وَاسعَ سَعيَكَ وناصِب جَهدَكَ، فَوَاللّه ِ لا تَمحُوَنَّ ذِكرَنا، ولا تُميتُ وَحيَنا ، ولا تُدرِكَ أمَدَنا، ولا تَرحَضُ عَنكَ عارَها»:

تمام مکرو فریب عیاں کرو، پوری جتن کرو اور طاقت آزماو، لیکن خدا کی قسم تم ہماری یاد نہیں مٹا سکتے اور تمھارا شرم آور داغ کبھی صاف نہیں ہوگا.(الملهوف، سید بن طاووس، ص ۲۱۵).

4085144

نظرات بینندگان
captcha