ناین الیون کے ناگوار اثرات اور امریکی مسلمان

IQNA

ناین الیون کے ناگوار اثرات اور امریکی مسلمان

9:27 - September 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3512719
ایکنا تہران- نائن الیون کو اکیس سال گزرنے کے باوجود اب تک امریکہ میں اسلامو فوبیا ختم نہیں ہوا بلکہ مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہانتک کہ بعض سرکاری اداروں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق خود امریکی انٹلی جنس ادارہ FBI رپورٹ میں لکھتا ہے کہ ناین الیون کے بعد امریکی مسلمانوں سے نفرت انگیز جرایم میں شدت سے اضافہ ہورہا ہے۔

لاس انجلس مسلم کونسل کے ڈائریکٹر حسام آیلوش کا کہنا تھا: امریکی میڈیا اور اسلام مخالف لابیوں کی حرکتوں سے مسلمان مسلسل نفرت اور نسل پرستی کا شکار ہے اور آج بھی ہماری کیمونٹی انکے نشانے پر ہے۔

آیلوش کا کہنا تھا: نائن الیون کے بعد مسلمانوں سے نفرت کا طوفان اٹھا اور مسلم امریکی عوام اور حکومت کے سامنے مشترکہ دشمن کے طور پر متعارف ہوا۔

انکا کہنا تھا: یہ حقیقت ہے کہ مختلف افراد اور ادارے موجود ہیں جو اسلامو فوبیا سے فایدہ اٹھاتے ہیں اور یہ امریکی سوسائٹی میں ایک بحران میں تبدیل ہوچکا ہے۔

آیلوش کے مطابق «مسلم داخلے پر پابندی کا قانون» (Muslim Ban)  کا بنایا گیا اگرچہ موجود حکومت نے اس قانون کو معطل کیا تاہم آج بھی مسلمانوں پر اسکے اثرات باقی ہیں اور لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ گیے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ امریکی تاریخ میں ثابت شدہ ہے کہ یہاں غیرانسانی طرز پر مختلف مذہبی جماعتوں، مقامی افراد، افریقی اور ایشیائی نژاد لوگوں کے ساتھ ناروا رویہ رکھا گیا ہے تاہم ناین الیون کے بعد مسلمان بر راہ راست نشانہ بن چکا ہے۔

4084949

نظرات بینندگان
captcha