ایکنا نیوز- نیوز ایجسی «السومریه نیوز» کے مطابق اٹالین اخبار «کوریره دلا سرا» سے گفتگو میں عیسائیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسیس نے مغرب پر تنقید کرتے ہویے کہا: مغرب اس وقت ایک آئیڈیل ہرگز نہیں کیونکہ مغرب نادرست راستے پر چل پڑی ہے اور اجتماعی انصاف کے راستے سے ہٹ چکی ہے۔
پاپ فرانسیس نے مغرب کی آبادی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے مغرب کو انسانیت کی سب سے بڑی قبرستان قرار دیا اور کہا کہ بروکسل اس وقت مہاجرین کے حوالے سے نادرست پالیسی پر گامزن ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اٹلی اور اسپین میں ہمیں آبادی کی ضرورت ہے یہاں پر مہاجرین کو مقامی لوگوں میں گھل مل ہونے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی؟
کھیتولک رہنما نے کہا کہ مغرب اس وقت اس پوزیشن پر نہیں اور دنیا کی مدد کرنے کے قابل نہیں۔/.
4085913