روحانیت خودکشی کیسے روک سکتی ہے

IQNA

روحانیت خودکشی کیسے روک سکتی ہے

9:13 - September 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3512753
معنوی تحقیقات کے مطابق دو چیزوں کی وجہ سے نوے فیصد خودکشی کے واقعات ہوتے ہیں اور یہ دونوں چیزیں معنویت یا روحانیت کے فقدان کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔

ایکنا نیوز- یونیورسٹی و مدرسہ استاد اور دانشور مسعود جان‌بزرگی جو روحانی علاج کے ماہر سمجھا جاتا ہے انہوں نے خودکشی کے عوامل اور روکنے کے حؤالے سے گفتگو کی ہے کو حاضر خدمت ہے:

روحانی علاج پر کام کرنے والی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی ہے دو اہم عوامل ہیں جنکی وجہ سے نوے فیصد خودکشی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور یہ دونوں عوامل اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب معنویت نہ ہو ہر انسان کے اندر ایک مضبوط پردہ ی لئیر ہوتا ہے جس کے ٹوٹنے سے انسان کی شخصیت کا شیرازہ بکھیرتا ہے اور اس کی زندگی بے معنی بن جاتی ہے لیکن اگر انسان کے اندر روحانی یا معنوی طاقت اور خدا پر ایمان ہو تو یہ ٹوٹتا نہیں، اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کس طرح سے ایجاد ہوتا ہے؟

واحد چیز جو اس خلا کو پرکرسکتی ہے وہ خدا کی ذات ہے، کیوں؟ کیونکہ اس ذات کی جگہ جو چیز بھی یہاں موجود ہو وہ ٹوٹ سکتی ہے تاہم انسان کی ذات کے اندر خدا کا احساس ناقابل شکست ہے اور خدا کی نعمت کی وجہ سے سینکڑوں دیگر نعمتیں لوٹ جاتی ہیں۔

خدا پر امید اور اس کا انتظار یا توقع اور یہ ایمان کہ وہ بے مقصد پیدا نہیں ہوا ہے اور اگر ایک راستہ بند ہوجاتا ہے تو دوسرا فورا کھل جاتا ہے تو اس طرح سے خودکشی کا امکان صفر ہوجاتا ہے۔

 

جب انسان تعلق کو خدا کی سمت مضبوط کرتا ہے تو اسکا ہدف واضح ہوجاتا ہے اور یہ شخص خود کو ناکامیوں کے مقابلے بے نیاز اور مضبوط تصور کرتا ہے اور یہ ایسی نعمت ہے جو دائمی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha