مغرب اپنی پلید ثقافت کو زبردستی اقوام عالم پر مسلط کرنا چاہتا ہے

IQNA

علامہ مقصود علی ڈومکی:

مغرب اپنی پلید ثقافت کو زبردستی اقوام عالم پر مسلط کرنا چاہتا ہے

16:17 - September 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3512814
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے مسلم خواتین کو حجاب سمیت اسلامی تعلیمات اور اقدار کی پاسداری کرنا ہوگی۔

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: مغرب اپنی پلید ثقافت کو زبردستی اقوام عالم پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ فحاشی، عریانی، بے حیائی، بدکاری، ہم جنس پرستی جیسے نجس کردار کو خوشنما اور پُرفریب نعروں کے ساتھ قوموں پر مسلط کرنا شرمناک حرکت ہے۔ امت مسلمہ قرآن کریم اور سنت کی روشنی میں حیاء، عفت، پاکدامنی اور حجاب کی حفاظت کرے گی۔

انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی کے خلاف اندرونی اور بیرونی دشمن صف آراء ہیں اور گذشتہ بیالیس سالوں میں انقلاب اسلامی پر بیالیس حملے ہو چکے ہیں مگر خدا کے فضل و کرم سے یہ انقلاب نا قابل تسخیر اور ناقابل شکست ہے۔ چند سو فریب خوردہ بے پردہ خواتین کے مقابلے میں ایران کی لاکھوں باحجاب خواتین نے میدان میں آکر یہ واضح پیغام دیا کہ مسلم معاشروں میں دینی اقدار کے محافظ ابھی زندہ ہیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: پاکستانی قوم بھی کسی ایسے قانون کو تسلیم نہیں کرے گی جو قرآن و سنت سے متصادم ہو قرآن وسنت پاکستان میں سپریم لاء کی حیثیت رکھتا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے غیرت مند شہری ہم جنس پرستی جیسے قبیح جرم کو قانونی حیثیت دینے کے شرمناک عمل کے سامنے آہنی دیوار ثابت ہوں گے۔ ٹرانس جینڈر قانون میں ایسی تمام شقوں میں ترمیم ناگزیر ہے جو قرآن و سنت اور دینی تعلیمات سے متصادم ہیں ۔

نظرات بینندگان
captcha