صیہونی رژیم سے رابطے کی مذمت، وحدت کانفرنس کا مرکزی موضوع

IQNA

بین المذاہب عالمی کونسل کے جنرل سیکریٹری؛

صیہونی رژیم سے رابطے کی مذمت، وحدت کانفرنس کا مرکزی موضوع

7:04 - October 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3512853
ایکنا تھران- حجت‌الاسلام و المسلمین شهریاری نے چھتیسویںن بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں صیہونی رژیم سے تعلقات کی مذمت کو اصل موضوع قرار دیا۔

ایکنا نیوز- چھتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے حوالے سے گذشتہ روز پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس سے بین المذاہب عالمی کونسل کے جنرل سیکریٹری حجت‌الاسلام و المسلمین حمید شهریاری، نے خطاب کیا۔

شهریاری نے جشن میلاد نبی اکرم(ص) اور ولادت امام جعفر صادق(ع) کو مبارک باد پیش کرتے ہویے کہا: آنحضرت کا وجود مبارک تمام انسانوں کے لیے مایہ ہدایت اور نجات بخش ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کانفرنس ویبنار کے ہمراہ آج عملا شروع کی جارہی ہے اور اس کانفرنس کا اصل موضوع «اتحاد اسلامی و امن اور تفرقے سے دوری» ہے اور اس حوالے سے عملی کاموں اور حکمت پر غور ہوگا۔

 

شهریاری کے مطابق عادلانہ جنگ و جہاد، اخوت اسلامی، دہشت گردی سے مقابلہ، آزادی افکار اور اجتھاد کو قبول کرنا، تکفیریت اور شدت پسندی سے مقابلہ، اسلامی ہمدردی اور کشیدگی سے دوری، مذاہب میں احترام اور جھگڑوں سے دوری جیسے موضوعات پر خطابات ہوں گے۔

 

بین المذاہب عالمی کونسل کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا: چھتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس میں صیہونی غاصب رژیم سے تعلقات کی مذمت اور اثرات کانفرنس کا محور ہوگا اور سازش کی بھرمذمت کی جائے گی جس کے زریعے عالمی استکبار اپنے مفادات کے درپے ہے۔

شهریاری کا مزید کہنا تھا: اس سال ساٹھ ممالک سے دوسو غیرملکی مقررین خطابات کریں گے جنمیں کچھ آن لائن ہوں گے، کانفرنس بدھ کو رسمی طور پر صدر مملکت کے خطاب سے شروع ہوگی۔/

 

4090517

نظرات بینندگان
captcha