جناب زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح، رونمائی کے لئے تیار

IQNA

جناب زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح، رونمائی کے لئے تیار

15:28 - October 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3512900
ایکنا تھران- جناب زینب سلام اللہ علیہا کی ضریح جو کہ روضہ حضرت عباس اس علیہ السلام کی طرف سے بنائی گئی ہے وہ اپنی جگہ پر نصب کر دی گئی ہے اور اب رونمائی کے لیے تیار ہے۔

ایکنا- الائمة الاثنا عشر سائٹ کی رپورٹ کے مطابق زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی ضریح جس کا نقشہ حضرت عباس علیہ السلام کی روضے کی طرف سے بنایا گیا اور خود ضریح بھی اسی کی طرف سے بنائی گئی، یہ ضریح اب دمشق میں منتقل کر دی گئی ہے اور وہاں پر عراقی ماہرین کے ذریعے جناب زینب کے روزے میں نصب کرنے کے بعد اب رونمائی کے لیے تیار ہے۔
اس سے پہلے جناب عباس علیہ السلام کے روضے کے دفتر کے ایک اہلکار جواد الحسناوی نے کہا تھا کہ جناب زینب سلام اللہ علیہا کے حرم میں نئی ضریح کا افتتاح 15 اکتوبر کو ہوگا اور اس دن افتتاح کے دو مراسم ہوں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے ایک افتتاح تو رسمی ہوگا اور دوسرا افتتاح عام لوگوں کی شرکت کے ساتھ انجام پائے گا۔ رسمی افتتاح حرم کے اندر ہوگا اور عام لوگوں کے لئے منعقد ہونے والا افتتاح اسی دن شام کو سات بجے حرم کے صحن میں منعقد ہوگا۔


حرم جناب زینب کے متولی مهندس محسن حرب نے بھی یہ خبر دی ہے کہ جناب زینب کی نئی ضریح کا افتتاح کرنے کے لئے بہت خاص مراسم رکھے جائیں گے جو آپ کی عظیم شخصیت کے شایان شان ہوں۔
اس ضریح سے متعلق نقشہ سازی، تعمیر اور نصب تک کے تمام کے تمام مراحل، جناب عباس علیہ السلام کی روضے کی جانب سے انجام پائے ہیں۔

ویڈیو کا کوڈ

4092056

نظرات بینندگان
captcha